دورہ امریکہ سے ثابت ہوا کہ عمران خا ن محض ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں،شہباز شریف

11:56 AM, 24 Jul, 2019

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ کہ عمران خان کے دورہ امریکہ سے ثابت ہوا کہ وہ محض ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔

جاری بیان میں انہوں نے وزیر اعظم عمران کے ا مریکہ دورے کے حوالے سے کہا کہ عمران خان نے دورہ امریکہ سے کچھ حاصل نہیں کیا، البتہ دورہ امریکا سے ثابت ہوا کہ وہ محض ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان لانے کے دعویدار نے امریکا میں صحافی کو اس پر سوال کرنے سے ہی روک دیا، عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی بات بھی نہیں کی، کیا حکومت نے کشمیر پر پاکستان کی پالیسی تبدیل کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے امریکہ میں ٹی وی اور اے سی چھیننے کی بات کرکے ثابت کیاہے کہ وہ نوازشریف کے خوف میں مبتلا ہیں، کاش وہ پاکستان اور اس کو درپیش چیلنجز پر بات کرتے۔

مزیدخبریں