کلثوم نواز تاحال وینٹی لیٹر پر،حالت میں معمولی سی بہتری آئی:حسن نواز

کلثوم نواز تاحال وینٹی لیٹر پر،حالت میں معمولی سی بہتری آئی:حسن نواز
کیپشن: image by facebook

لندن:سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز ابھی تک آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر حالت میں معمولی سی بہتری کلثوم نواز اب تھوڑی دیر کیلئے آنکھیں کھولتی ہیں اور پھر بند کردیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز ابھی تک آئی سی یو میںوینٹی لیٹر پر حالت میں معمولی سی بہتری  کلثوم  نواز  اب تھوڑی دیر کیلئے آنکھیں کھولتی ہیں اور پھر بند کردیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:دہشت گردی کی دھمکیاں اب بھی موصول ہورہی ہیں،سیکریٹری الیکشن کمیشن
 
 
اس حوالے سے ان کے صاحبزادے حسن نواز بتایا کہ ان کی والدہ ابھی تک وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ ان کی حالت میں معمولی سی بہتری آئی ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ کلثوم نواز اب تھوڑی دیر کیلئے آنکھیں کھولتی ہیں اور پھر بند کردیتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ قوم میری والدہ کی صحت یابی کے لئے دعا کرے۔

اس سے قبل 12 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں گرفتاری سے ایک دن قبل مریم نواز نے ٹویٹر پر بتایا کہ تیس دنمیں پہلی بار امی نے آنکھیں کھولی ہیں تاہم یہ نہیں معلوم کہ انہوں نے ہمیں پہچانا یا نہیں جب کہ والدہ اب بھی وینٹیلیٹر پر ہیں اور بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:ووٹ قواعد و ضوابط کے مطابق ڈالنے کیلئے ضروری ہدایات جاری
 
  
 سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کینسر کے علاج کے لیے گزشتہ ایک سال سے لندن میں موجود ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم نوازکو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد سے وہ مسلسل وینٹی لیٹر پر ہیں۔واضح رہے کہ چھ جولائی کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پانڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پانڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تینوں مجرمان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔