حیدرآباد میں28  پولیس  اسٹیشنوں کی حدود میں 850  پولنگ اسٹیشن  میں سے 95  انتہائی حساس،  220 حساس قرار

08:54 PM, 24 Jul, 2018

حیدرآباد: حیدرآباد میں قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی چھ نشستوں پر کل پولنگ ہو  گی، مجموعی طور پر حیدرآباد میں ووٹرز  کی تعداد دس لاکھ 49ہزار586ہے جن میں مرد ووٹرز  کی تعداد پانچ لاکھ79ہزار372اور خواتین ووٹرز کی تعداد چار لاکھ 70ہزا214ہے جن کے لئے 850پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن پر آرمی اور پولیس کے جوان تعینات ہونگے۔

  ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو نے الیکشن سیکیورٹی پلان کے تحت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے افسران سے جوانوں تک ہر سطح پر ذمہ داریاں تقسیم کر نے کے لئے حیدر آباد ضلع کو 03 گروپ میں تقسیم کر دیا گیا ہے ۔ہرگروپ کے اندر 13 سب گروپ بنائے گئے ہیں جن کا ذمہ دار انچارج SDPOs  کو بنایا گیا ہے ۔ ان تمام سب گروپ کو 28  سیکٹر میں تقسیم کر کے ہر سیکٹر کا ذمہ دار انچارج SHOs کو بنایا گیا ہے۔ ان تمام سیکٹر کے ذمہ دار SHOs کے انڈر میں 98 سب سیکٹرز بنائے گئے ہیں ۔اس طرح الیکشن کے انتخابی عمل کی فول پروف سیکیورٹی پر عمل درآمد کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

حیدرآباد ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں ، ریلوے اسٹیشن ، بس و کوچ اڈوں اور تمام ہائی ویز  پر ہر آنے جانے والے کی سختی سے چیکنگ کی جارہی ہے ۔تمام ہوٹلز،  موٹلز، گیسٹ ہاوسز ، مسافر خانوں اور ہسپتالوں میں وقفہ وقفہ سے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔جبکہ امن و امان کے لئے 13  ایس ڈی پی اوز،  28  ایس ایچ اوز ،  80  پولیس فائٹرز ،  98  پیٹرولنگ پارٹیاں مسلسل پیٹرولنگ میں مصروف ہیں اور پولنگ کا تمام سامان پولنگ اسٹیشن تک بحفاظت پہنچانے کا کام بخوبی مکمل کیا جارہا ہے، پولیس کمانڈوز پر مشتمل 03  فوری ریسپانس یونٹ تعینات کرب دئیے گئے ہیں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 06  پولیس ریزرو  یونٹ بھی 24 گھنٹے موجود ہیں۔

الیکشن سیکیورٹی پر  4500  پولیس اہلکار  اور 900  خواتین کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ حیدرآباد ضلع میں قومی اسمبلی کی  03 سیٹوں  NA-225, NA-226, NA-227  جبکہ صوبائی اسمبلی کی 06  سیٹوں  PS-62-63  PS-64-65,  اور PS-66-67  پر مورخہ 25 جولائی کو انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے ۔

حیدرآباد ضلع میں28  پولیس  اسٹیشنوں کی حدود میں 850  پولنگ اسٹیشن  بنائے گئے ہیں جن میں 95  انتہائی حساس،  220 حساس ہیں ۔ 

مزیدخبریں