نواز شریف کی ڈیل کی جھوٹی خبروں کامقصد پارٹی ووٹرز کو پریشان کرنا ہے،مریم اورنگزیب

08:19 PM, 24 Jul, 2018

لاہور :نلیگ  کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے خلاف میڈیا کا ایک مخصوص حصہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں چلا کر انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہا ہے,الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد کسی جماعت کے پارٹی قائد کے خلاف منفی مہم کا نوٹس لینا چائیے، 25جولائی کو ووٹ کو عزت دو کے حوالے سے تاریخی فیصلہ سامنے آئے گا-

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر ڈیل کا الزام لگانا شرمناک ہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف بعض میڈیا پر جھوٹی خبریں انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتخابی مہم کے بعد پارٹی قائد کے خلاف مہم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ن لیگی ترجمان نے ڈیل سمیت تمام منفی خبروں کو مسترد کیا-

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بیماری کی حالت میں اسپتال جانے سے انکار کیا ۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نواز شریف کی ڈیل کی جھوٹی خبروں کامقصد پارٹی ووٹرز کو پریشان کرنا ہے، سابق وزیراعظم عوام کے ووٹ کی عزت کی خاطر جیل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف عوام کے ووٹ کی عزت کی خاطر ایک متنازعہ فیصلے کے باوجود اڈیالہ جیل میں ہیں-

پچیس جولائی کو تمام منفی پروپیگنڈے دم توڑ جائیں گے اور ووٹ کو عزت دو کا تاریخی فیصلہ آئے گا-

مزیدخبریں