تہران: ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی حکام کی طرف سے بار بار سنگین نتائج کی دھمکیوں کومسترد کرتے ہوئے امریکیوں کو ہوش کے ناخن لینے کامشورہ دیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق, اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں محمد جواد ظریف نے کہاکہ ایران کے لیے کوئی نئی پریشانی والی بات نہیں، ہم نے ہزاروں برسوں پر مشتمل شہنشاہتیں گرتی دیکھیں۔ ایک شہنشاہیت ہمارے دور کی ہے جو ایک نہیں بلکہ کئی ملکوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ اسے بھی اپنے بدتر انجام سے محتاط رہنا چاہیے کیونکہ زمین پر خدائی کا دعویٰ کرنے والے بڑے بڑے طاقت ور بھی عبرت ناک انجام سے دوچار ہوئے۔ ان کا اشارہ واضح طورپر امریکا کی جانب تھا۔
قبل ازیں امریکی صدر نے ٹوئٹرپر ایک بیان میں ایرانی صدر کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ اگر تم نے امریکا کو دوبارہ دھمکی دی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔