ویتنام میں 10 سیاسی مظاہرین کو جیل بھیج دیا گیا

ویتنام میں 10 سیاسی مظاہرین کو جیل بھیج دیا گیا

ہنوئی: ویتنام کی ایک عدالت نے 10 مظاہرین کو ٹریفک کے نظام میں خلل ڈالنے کے جرم میں جیل بھیج دیا ۔

نئے قوانین کے مطابق خصوصی اقتصادی زونز میں اس انداز کے مظاہروں پر سزائیں رکھی گئی ہیں۔ ان افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے جون میں ضلع ٹوئی پھنگ میں احتجاج کر کے کئی شاہ راہیں بند کیں ، جس سے کئی گھنٹوں تک سینکڑوں افراد کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان افراد کو دو سال سے ساڑھے تین سال تک قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

ملک میں خصوصی اقتصادی زونز میں مظاہروں پر پابندی کے نئے قوانین کے خلاف ویتنام میں دس اور گیارہ جون کو بڑے مظاہرے ہوئے تھے۔ مقامی افراد کو قومی اسمبلی کے اس قانونی بل پر اعتراضات تھے، جس کے تحت متعدد غیرملکی کمپنیوں کو 99 برس کی لیز پر ملک میں تین اقتصادی زونز میں کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔