ماحولیاتی آلودگی خواتین میں چھاتی کے سرطان کے خطرات میں اضافے کا سبب بنتی ہے: طبی ماہرین

03:49 PM, 24 Jul, 2018

اوٹاوا : کینیڈا کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ زیادہ ماحولیاتی آلودگی والے علاقوں کی نوجوان خواتین میں کم آلودگی والے علاقوں کی خواتین کے مقابلے میں سرطان لاحق ہونے کا خطرہ 30 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور، لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کی کارلیٹن یونیورسٹی کے شعبہ ہیلتھ سائنسز کے تحقیق دان ڈاکٹر پال ویلے نیو کی زیر ِ قیادت کی ٹیم نے بیس برس تک تقریباً 90 ہزار کینیڈین خواتین کا جائزہ لیا۔اس تحقیق کے نتیجے کے مطابق ماحولیاتی آلودگی زیادہ ہونے والے علاقوں کی نوجوان خواتین میں کم آلودگی والے علاقوں کی مکین خواتین کے مقابلے میں سرطان لاحق ہونے کا خطرہ تیس فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018، انتخابی میدان کل سجے گا

ڈاکٹر ویلےنیو کہنا ہے کہ ہم نے آلودگی اور چھاتی کے سرطان کے درمیان تعلق کا پتہ چلایا ہے۔اس سے قبل کی تحقیقات میں ماحولیاتی آلودگی کے فالج، امراض قلب اور پھیپھڑوں کے سرطان جیسے امراض کا موجب ہونے کے نتائج برآمد ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں