ابھیشک بچن کی ایشوریہ رائے کیساتھ لڑائی بارے خبروں کی تردید

03:19 PM, 24 Jul, 2018

ممبئی: بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن نے بیوی ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ لڑائی بارے خبروں کی تردید کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور، لڑائی کے دوران فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ابھیشک بچن نے سوشل میڈیا پر لندن میں چھٹیوں کے بعد ممبئی واپس آنے پر بیوی کے ساتھ لڑائی بارے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے، میں مستقل پوسٹ شیئر کرنے کی ضرورت کو سمجھتا ہوں لیکن اگر آپ بغیر کسی غلط ارادے کے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو مجھے اچھا لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018، انتخابی میدان کل سجے گا

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ابھیشک بچن اور ایشوریہ بچن کی لڑائی کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں