اسلام آباد: اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا الیکشن کمیشن انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کیلئے کوشاں ہے۔ عوام ووٹ کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
خیال رہے ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل ہو گی جس میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جب کہ الیکشن کے روز ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عمر کوٹ، جیپ سے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد، 5 ملزمان گرفتار
عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے اور بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں