لاہور: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے مالدیپ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین سے ملاقات کی ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے مالدیپ کو لینڈنگ کرافٹ میکانائزڈ دینے کا اعلان کیا جس سے علاقائی بحری سکیورٹی کو بہتربنانے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں: عمر کوٹ، جیپ سے جعلی بیلٹ پیپرز برآمد، 5 ملزمان گرفتار
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اموراور دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ مالدیپ کے صدر نے دوطرفہ تعلقات، عسکری تربیت اور بحری تعاون کو بھی سراہا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں