ایتھنز: یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب جنگلات میں لگنے والی خطرناک آگ نے آبادی کو بھی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی اور کئی لاپتہ ہو گئے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آگ ایتھنز کے اردگرد تقریباً 50 کلومٹر تک پھیل چکی ہے جس سے اب تک 100 کے قریب گھر اور 200 سے زائد کاریں جل چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: 'امریکا وہ ملک نہیں جو ایران کی دھمکیوں کو زیادہ دیر تک برداشت کرے'
سب سے زیادہ نقصان رفینا شہر میں ہوا جہاں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ 300 فائر فائٹرز، 5 طیارے اور 2 ہیلی کاپٹرز آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔ تاہم یونانی فائربریگیڈ کی ترجمان کے مطابق آگ بہت بڑے رقبے پر پھیلے ہونے کے سبب یورپی ممالک سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ دوسری جانب مقامی آبادی کی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں