ٹوکیو:جاپان میں شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آ کر کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ ان میں سے 12 افراد لو لگنے سے ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد تھے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جولائی کے پہلے2ہفتوں کے دوران گرمی کی شدت سے متاثرہ افراد کی تعداد12ہزار سے زائد بتائی گئی ہے اور کئی ایک کو ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہیٹ سٹروک کے متاثرین کے لیے3 ہزار سے زائد مرتبہ ایمبولینسیں روانہ کی گئیں۔آئندہ 24گھنٹے کے مطابق کئی شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔