الیکشن 2018، انتخابی میدان کل سجے گا

09:33 AM, 24 Jul, 2018

لاہور: الیکشن 2018 کے لیے انتخابی میدان کل سجے گا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس حوالے سے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے اور بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ آفیسر چاہیں تو رات کو پولنگ اسٹیشن پر رک سکتے ہیں تاہم فوجی جوان رات بھر پولنگ اسٹیشن پر موجود رہیں گے۔

مزید پڑھیں: جس نے پاکستانی عوام کے ووٹ کو عزت دی آج وہ جیل میں ہے، جاوید ہاشمی

مختلف وجوہات کی بناء پر قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلیوں کے 6 حلقوں پر انتخابات ملتوی ہونے کے بعد کل قومی اسمبلی کے 277 اور صوبائی اسمبلیوں کے 570 حلقوں پر مقابلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 6 سے میر شبیر بجارانی الیکشن سے قبل ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں