لاس اینجلس : رواں ہفتے تین نئی فلمیں ”ڈنکرک“، ”گرلز ٹرپ“ اور ”ولیرین اینڈ دی سٹی آف اے تھاﺅزینڈز پلینٹس“ امریکی باکس آفس پر نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔ جن میں سے دو فلموں کے آگے گزشتہ ہفتے کی حکمران فلم ”وارفاردی پلانیٹ آف دی ایپس“ پھیکی پڑ گئی۔
ایکشن سے بھرپور دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی تھرلر فلم ”ڈنکرک“ آتے ہی باکس آفس پر چھاگئی، تین روز میں 5ارب 31کروڑ روپے کما کر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
کرسٹوفر نولن کی زیر ہدایت بننے والی فلم ”ڈنکرک“ کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے گرد گھوم رہی ہے جہاں جرمن فوج بیلجیم، برطانیہ اور فرانس کے فوجیوں کو گھیرلیتی ہے جس کے بعد انہیں ریسکیو کیا جاتا ہے۔
فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ٹام ہارڈی اور کینیتھ براناگھ شامل ہیں۔چارسہیلیوں کے دلچسپ اور یادگار سفر پر مبنی نئی کامیڈی سے بھرپور ڈرامہ فلم ”گرلز ٹرپ“ 3 ارب19کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔
فلم کی کہانی چار سہیلیوں کے نیو اورلینز کے ایک ایسے دلچسپ اور یادگار سفر کے گرد گھوم رہی ہے جہاں وہ ا یک میوزک فیسٹیول میں شرکت کےلئے جاتی ہیں تاہم وہاں پیش آنیوالے انوکھے واقعات ان کے سفر کو کئی گنا دلچسپ بنا دیتے ہیں۔اسپائیڈر مین سیریز کی نئی فلم ”سپائیڈر مین ہوم کمنگ“ 2 ارب31 کروڑ کما کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔