بیجنگ: چین نے ہوا میں لٹکتی اور پٹڑی پر دوڑتی ہوئی ”سکائی ٹرین“ کا ٹرائل شروع کر دیا۔ یہ ٹرین جلد اپنی باقاعدہ سروس کا آغاز کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ”سکائی ٹرین“ کا ٹرائل چین کے صوبے شینڈونگ میں شروع کیا گیا ہے۔ اس میں 510 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ ٹرین 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی۔حکام کے مطابق یہ ٹرین بجلی اور ڈیزل سے چلنے والی ٹرینوں کے مقابلے میں نہ صرف زیادہ بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے بلکہ اس کا خرچ بھی زیر زمین چلنے والی ٹرینوں کے مقابلے میں کافی کم ہے۔جرمنی اور جاپان کے بعد چین یہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔