پیرس:امریکی فوجی ماہرین کی حاصل کردہ معلومات کے مطابق یورپی ممالک پر داعش کی طرف سے ڈیڑھ سو سے زائد خودکش حملوں کا خطرہ پایا جاتا ہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی پولیس انٹرپول نے انتہا پسند تنظیم داعش کی طرف سے یورپ پر ڈیڑھ سو سے زائد خودکش حملوں کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔امریکی فوجی ماہرین کے مطابق عراق اور شام میں داعش کے زیر کنٹرول علاقوں کا قبضہ چھڑانے کے بعدمعلومات کا تجزیہ کیااور داعش کے 173 عسکریت پسندوں کی فہرست بھی مرتب کی جو یورپ پر خودکش حملے کرسکتے ہیں۔
انکے مطابق داعش نے مشرق وسطیٰ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کے لیے ان جنگجووؤں کو خاص طور پر یورپی ممالک میں خودکش حملوں کے لیے تیار کیا ہے اور بم بنانے کی تربیت دی ہے جب کہ یہ جنگجو غیرملکی شہریت کی وجہ سے بین الاقوامی سفر بھی کرسکتے ہیں۔
ادھر عراق کے حکام نے بتایا ہے کہ موصل میں سے 26 غیر ملکی جہادیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں دو مرد، 8 بچے اور 16 عورتیں شامل ہیں۔ ان تمام غیر ملکیوں کو عراقی دارالحکومت بغداد منتقل کر دیا گیا ہے.
تمام متعلقہ حکومتوں کو ان خودکش حملہ آوروں کی فہرست جاری کی ہے۔ تاحال ایسی کوئی بارے میں کوئی بھی اطلاع ملے تو فورا فراہم کی جائے۔