راولپنڈی: آزاد پتن کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث کوسٹر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور چودہ شدید زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے کوسٹر کھائی میں گرنے کے باعث 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکارہونے والی کوسٹر رالپنڈی سے راولاکوٹ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر آزاد پتن کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ لاشوں اور زخمی افراد کو امداری کارکنان کی مدد سے راولپنڈی بھیجا جارہا ہے۔ صدر آزاد جموںو کشمیر سردار مسعود خان نے آزاد پتن کے قریب کوسٹرک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔راولپنڈی سے داتوٹ پونچھ جانے والی کوسٹرک آزاد پتن کے قریب گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت سات افراد جاں بحق اور چودہ شدید زخمی ہوگئے ۔ سردار مسعود خان نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پونچھ اور سدھنوتی کی انتظامیہ کو فوری موقعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ۔ صدر آزاد کشمیر نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں ۔ ڈرائیور حضرات قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے تیز رفتاری سے گریز کریں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں