لندن: کمزور بینائی والے اکثر افراد کانٹیکٹ لینز اور عینک پر ترجیح دیتے ہیں ان تمام افراد کیلئے برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں وارننگ سامنے آگئی۔
برطانوی محکمہ صحت این ایچ ایس کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر کانٹیکٹ لینز کو درست طریقے سے پہنا یا اتارا نہ جائے تو بینائی سے محرومی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق آئی لینز کے کئی آپشنز صارفین کے لیے دستیاب ہوتے ہیں، جیسے ایک دن یا ایک ماہ تک چلنے والی لینس اور دیگر۔تاہم ان کا استعمال خطرات سے محفوظ نہیں ہوتا بلکہ بیشتر افراد انہیں محفوظ طریقے سے استعمال نہیں کرتے۔تحقیق کے مطابق لینز کو رات میں پہن کر سونا بینائی کے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ایسا ہونے سے انفیکشن، قرینے میں زخم اور طبی مسائل پیدا ہوتے ہیں جو کہ بینائی سے ہمیشہ کی محروم کرسکتے ہیں۔برٹش کانٹیکٹ لینز ایسوسی ایشن نے پہلے ہی دن رات لینز کو لگائے رکھنا خاص طور پر سونا انتہائی خطرناک قرار دے رکھا ہے۔