واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو زیرحراست امریکی شہریوں کو رہا کرنا ہوگاورنہ تہران حکومت کو نئے اور سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
بین الااقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران سے 10سال قبل گرفتار کیے جانے والے امریکی شہری رابرٹ لیونسن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ، لیونسن 10سال قبل ایران میں لاپتہ ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے تہران حکومت سے دہری شہریت کی حامل کاروباری شخصیت سیامک نظامی اور ان کے والد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیاہے۔
دوسری طرف ایران نے نئی پابندیاں عائد کرنے پر امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں نے2015کے تاریخی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
تہران کے مرکزی جوہری مذاکرات کار عباس عراقچی نے ویانا میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکا غیر ملکیوں کو ایران میں سرمایہ کاری سے خوفزدہ کرنے کیلئے صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔