لاہور دھماکے پر سخت رنج و غم کا اظہار ،پی ٹی آئی کی 3دن کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل

05:55 PM, 24 Jul, 2017

لاہور: پاکستان تحریک انصا ف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے فیروزپور روڈ پر ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے3دن کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے .

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشتگردی کی ہر کاروائی کی مذمت کرتی ہے اور ملک کو اس عفریت سے پاک کرنے کیلئے ہر اقدام کی خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں یہ مذموم واقعہ قومی معاملات سے توجہ ہٹانے کی سازش ہو سکتی ہے تحریک انصاف کے رہنماؤں پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدرشعیب صدیقی، صدر لاہور رورل ظہیرعباس کھوکھر ، جنر ل سیکرٹری اعجاز ڈیال ،مہر واجد عظیم،جمشید اقبال چیمہ اور عبدالکریم کلواڑ نے بھی دہشتگردی کے اس واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں