لاہور: ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکا، 26 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

04:25 PM, 24 Jul, 2017

لاہور: لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب واقع سبزی منڈی میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے، ریسکیو  ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ 

صورتحال کے پیش نظر  تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو جنرل اور جناح اسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے  جبکہ جناح اسپتال میں لائے جانیوالے 6 زخمیوں میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ  لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

 پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا گاڑی میں ہوا اور 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیاتاہم جائے وقوعہ سے مزید شوہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ ریسکیو  حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے جبکہ 57 سے زائد زخمی ہیںدھماکے میں 8 پولیس اہلکار بھی شہید ہو گئے۔

اظہار مذمت

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں ہونے والے اس دھماکے میں شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔آرمی چیف نے  فوجی دستوں کوبھرپورامدادی کارروائیوں کی ہدایت کر دی ۔

وزیراعظم نواز شریف نے بھی اس دھماکے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کےساتھ ہیں.وزیراعظم نوازشریف نے زخمیوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کر دی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ اللہ لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہورمیں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں