گلوکارہ مومنہ مستحن کی دادی انتقال کر گئیں

04:12 PM, 24 Jul, 2017

کراچی: کوک اسٹوڈیو سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کے مداحوں کیلئے بری خبر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ مومنہ مستحسن کی دادی اچانک انتقال کر گئیں۔ انہوں نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا ہے۔ مومنہ مستحسن نے مرحومہ کی ایک تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میری دادی اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ وہ بہت بااخلاق اور شاندار خاتون تھیں جن کی خوبیاں بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ موجود نہیں ہیں۔ اس کے بعد مومنہ مستحسن کے مداح ان کی دادی کی وفات پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں