بھارتی جھنڈے کی بے حرمتی کرنے پر اکشے کمار کومعافی مانگنا پڑ گئی

02:55 PM, 24 Jul, 2017

لندن :معروف اداکار اکشے کمار کل ہونے والے ویمنز ولڈ کپ 2017میں بھارتی لڑکیوں کی ہمت باند ھنے کے لیے گئے ہوئے تھے۔
انہوں نے میچ کے دوران پر جوش انداز میں بھارتی جھنڈا ہوا میں لہراتے ہوئے تصویر اتار کر ٹویٹ کر دی۔ ٹویٹ کر تے ہی بھارتی جھنڈے کی بے حرمتی کر نے پر اکشے کمار کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا گیا۔
تاہم اکشے کمار جو کہ بہت محب وطن ہیں نے غیر ارادی طور پر کی گئی اپنی غلطی پر نہ صرف معافی مانگ لی بلکہ فوری طور پر تصویر کو ٹویٹر  اکاؤنٹ سے ہٹا دیا۔
اکشے کمار اپنی فلم "ٹوائلٹ ایک پریم کی کتھا" کی پروموشن کے لیے لندن گئے ہوئے تھےلیکن انہوں نے تمام تر مصرفیت کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہمت بندھانے کے لیے میچ میں شرکت کی اور ان کا حوصلہ بندھا یا۔

مزیدخبریں