نئی دہلی: بھارت کے معروف خلائی سائنسدان اودوپی رام چندرا 85 سال کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خلائی ادارے آئی ایس آر او نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رام چندرا بنگلور میں واقع علاقہ اندھرا نگر میں اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
انہوں نے بھارت کے خلائی پروگرام میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور وہ اپنی زندگی کے آخری ایام تک خلائی ادارے سے وابستہ رہے۔ رام چندرا 1984 سے 1994 تک خلائی ادارے آئی ایس آر او کے چیف کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے تھے۔
ان کے انتقال پر بھارتی وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اودوپی رام چندرا نے بھارت کے خلائی پروگرام میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور ان کی خدمات کو کبھی بھول نہیں سکتے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں