اداکارہ سوچیترہ کریشنہ مورتی کے صبح کی اذان کے بیان پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا

01:58 PM, 24 Jul, 2017

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور گلو کارہ سوچیترہ کریشنہ مورتی نے صبح 5بجے کی اذان کو" نامناسب" قرار دے دیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ  میں لکھا تھا کہ "صبح پانچ بجے کی اذان لاؤڈ سپیکر پر ادا کرنا نامناسب ہےکیونکہ اس کی وجہ سےان کی نیندخراب ہوتی ہے"۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ان کے نزدیک انسانیت کو خدا کی یاد دلوانے کے لیے اذ ان کی ضرورت نہیں ہے۔ 

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل معروف گلوکار سونو نگم نے بھی صبح کی اذان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس کے بعد سب اداکاروں نے اذان کے متعلق اپنے اپنےریمارکس بھی دئیے تھے۔
تاہم اب سونو نگم کے بعدسوچیترہ کریشنہ مورتی کے اذان کے خلاف ٹویٹس  سامنےآ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ سونو نگم نے اذان کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد تمام مسلمانوں سے معافی بھی مانگ لی تھی۔ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ سوچیترہ کریشنہ مورتی بھی معافی مانگیں گی یا نہیں ؟

مزیدخبریں