نیویارک: امریکی محققین نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی سے نمٹنے کے لیے ویکسین بنانے میں گائے کافی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مدافعت کے طور پر گائے مسلسل ایسے خاص اینٹی باڈی بناتی ہے جن کے ذریعے ایچ آئی وی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔گائے کے نظام ہضم میں بیکٹریا کی بڑی تعداد موجود ہونے کے باعث اس کی مدافعتی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے نئی معلومات کو بہترین قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایچ آئی وی ایک مہلک بیماری ہے اور مریض کے مدافعتی نظام پر حملہ کرتی ہے۔ایک محقق ڈاکٹر ڈیون سوک نے کہا کہ ان تجربات کے نتائج نے ہمیں حیران کر دیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ گائے میں مدافعتی نظام کے لیے ضروری اینٹی باڈیز چند ہفتوں میں بن جاتی ہیں جبکہ انسانوں میں ایسے اینٹی باڈیز تیار ہونے میں تقریباً تین سے پانچ سال لگ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گائے کی اینٹی باڈیز سے ایچ آئی وی کے اثر کو 42 دنوں میں 20 فیصد تک ختم کیا جا سکتا ہے۔
لیبارٹری ٹیسٹ میں پتہ چلا کہ 381 دنوں میں یہ اینٹی باڈیز 96 فیصد تک ایچ آئی وی کو بے اثر کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر ڈینس برٹن نے کہا کہ انسانوں کے مقابلے میں جانوروں کے اینٹی باڈیز زیادہ منفرد ہوتی ہیں اور ایچ آئی وی کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں