جدہ: سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو مہلت دی جانے والی شاہی مہلت کا آج آخری روز ہے۔ مہلت کے ختم ہونے کے بعد غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتاری، جیل اور جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبر دار کیا ہے کہ دی گئی مہلت میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
محکمہ پاسپورٹ کے مطابق مہلت ختم ہونے کے بعد رہائش پذیر افراد کا قیام غیر قانونی سمجھا جائے گا۔ جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کے مطابق انہیں پاسپورٹ نہ رکھنے والے 5 ہزار پاکستانیوں کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور انہیں سفری دستاویزات جاری کی جا رہی ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ دی جانے والی مہلت سے 5 لاکھ 72 ہزار 488 تارکین نے فائدہ اٹھایا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں