شہباز شریف کی آنکھوں کا آپریشن، سفید موتیا نکال دیا گیا

10:05 AM, 24 Jul, 2017

لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی آنکھوں کا آپریشن کر کے سفید موتیا نکال دیا گیا۔ وزیر اعلی نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر گزشتہ روز گلبرگ کے ایک کلینک میں آپریشن کرایا۔

ڈاکٹروں نے وزیر اعلی شہباز شریف کو 72 گھنٹے تک اپنی مصروفیات ترک کر کے آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن وزیر اعلی نے 24 گھنٹے آرام کے بعد ہی اپنی مصروفیات دوبارہ شروع کر دیں۔

سروسز اسپتال کے شعبہ آئی کے سربراہ ڈاکٹر خالد ولید نے وزیر اعلی کا آپریشن کیا۔ ماہر امراض چشم ڈاکٹر خالد وحید کے مطابق وزیر اعلی شہباز شریف اب عینک سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔

(یہ خبر آج روزنامہ نئی بات میں بھی شائع ہو چکی ہے)

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں