پانامہ کیس کا فیصلہ انشاء اللہ ہمارے حق میں ہی آئے گا:ایاز صادق

پانامہ کیس کا فیصلہ انشاء اللہ ہمارے حق میں ہی آئے گا:ایاز صادق

لاہور: سپیکر قومی اسمبلی سرداریاز صادق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ انشاء اللہ ہمارے حق میں ہی آئے گا،کسی کو چور داروازے سے اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت اور وزیر اعظم نوازشر یف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں اور جو لوگ سازشیں کر رہے ہیں وہ ملک میں ترقی کے دشمن ہیں ،ایسے لوگ پہلے بھی ناکام ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ان کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اورتحر یک انصاف چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتی ہے مگر انکی یہ سازش اور کوشش ایک خواب ہے اور ہم ایسے لوگوں کو کبھی چور دوروازے سے اقتدار میں نہیں آنے دیں گے اقتدار کا فیصلہ عوام کے ووٹوں سے ہی ہوگا اور عوام (ن) لیگ کے ساتھ ہے ۔