ممبئی: سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی ) نے ہندوستانی فلم انڈسٹری سے منسلک افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 12افراد کے نام سمن جا ری کر دیا ہے ۔
حیدر آباد میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران ’’ایل ایس ڈی ‘‘ اور ایم ڈی ایم اے ‘‘ جیسی خطرناک منشیات کی برآمدگی کے بعد اینٹی ڈرگ فورس کی سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی )نے تحقیقات کاآغاز کیا تو خوفناک انکشاف سامنے آیا کہ بھارتی فلم انڈسٹری سے منسلک اور خصوصی طور پر تیلیگو فلموں کے کئی مشہور ستارے بھی اس ’’کالے کاروبار ‘‘ میں ملوث ہیں ۔سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے اس حوالے سے ساؤتھ فلموں کی مشہور ہیروئن اور بالی ووڈ کی معروف آئٹم گرل مومیتھ خان اور چارمی کور سمیت12افراد کو لیگل نوٹس بجھوا دیئے ہیں جبکہ مومیتھ خان کا کہنا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ۔
سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے ان دونوں اداکاراؤں کے علاوہ روی تیجا ،نیوا دیپ ، ترن سیرا ،کے نائیڈو مشہور سٹینو گرافر شیام کے نائیڈو اور آرٹ ڈائریکٹرچننا بھی ان فلمی لوگوں میں شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ اور ڈرگز کی خرید و فروخت کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی ۔سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ منشیات ریکٹ کے سرغنہ کی فو ن ڈائریکٹری سے ان فلمی ستاروں کے موبائل نمبرز پر مسلسل کالز کی گئیں ہیں اور ان کے نمبرز اس کے فون سے سیو ملے ہیں جس کی وجہ سے انہیں نوٹس بھیجا گیا ہے کہ وہ تفتیش میں شامل ہوں ۔
واضح رہے کہ مومیتھ خان بالی ووڈ فلموں ’’منا بھائی ایم بی بی ایس ‘‘اس جیسی کئی فلموں میں آئٹم نمبرز پر دھوم مچاتے ہوئے شہرت پا چکی ہیں ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں