کابل: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صبح کابل کے علاقے گلئی دواخانہ میں ایک نجی کمپنی کے دفتر کے باہر خودکش کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جب کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق بم دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی اور آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں۔
تاحال یہ واضح نہیں ہوا کہ اس حملے میں کس کو نشانہ بنایا جانا تھا۔ کسی تنظیم نے بھی ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن یہ حملہ حکومت کے ایک سینیئر اہل کار نائب چيف ایگزیکٹیو محمد محقق کے مکان کے پاس ہوا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں