پی ایس ایل 10: سعود شکیل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان مقرر کر دیا گیا

پی ایس ایل 10: سعود شکیل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان مقرر کر دیا گیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل کو اپنا نیا کپتان مقرر کر دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ سعود شکیل آئندہ سیزن میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس حوالے سے ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعود شکیل کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے پرعزم ہے۔

سعود شکیل کے کپتان بننے پر شائقین کرکٹ اور ٹیم کے مداحوں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں گلیڈی ایٹرز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

پی ایس ایل 10 کا آغاز چند ماہ بعد ہوگا، اور اس اعلان کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حامیوں کے جوش و خروش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔