اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ارکان نے شرکت کی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جنید اکبر کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کیا، اور اس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔اعلامیے کے مطابق ریاض فتیانہ، عامر ڈوگر، وجہیہ قمر، سردار یوسف زمان سمیت دیگر ارکان نے جنید اکبر کی تائید کی۔
نومنتخب چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ وہ تمام اراکین کے ساتھ مل کر کمیٹی کے معاملات چلائیں گے