لاس اینجلس:ہالی وڈ کی اداکارہ جینیفر آنسٹن اور باراک اوباماکے افیئرز کی چہ میگوئیاں ہونے لگیں ۔ جینیفر آنسٹن نے گذشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر متعدد سٹوریز شیئر کیں، جس میں انہوں نے لوگوں سے لاس اینجلس کی تباہ کن آگ سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کی درخواست کی۔
جب وہ اپنی سوشل میڈیا کے ذریعے اس تباہی کے متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی تھیں، اس دوران لوگوں نے یہ افواہیں پھیلانا شروع کر دیں کہ جینیفر آنسٹن کا سابق امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ افیئر ہے۔
کچھ لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جینیفر آنسٹن اور باراک اوباما نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ڈائریکٹ میسجز بھی کیے ہیں حالانکہ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایسا کوئی بھی میسج شیئر نہیں کیا گیا۔
یہ افواہیں اگرچہ چند گھنٹوں بعد ہی دم توڑ گئیں لیکن سابقہ فاکس نیوز کی صحافی میگن کیلی نے اس معاملے پر مزید روشنی ڈالی کیونکہ جینیفر آنسٹن اور باراک اوباما نے کبھی بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت نہیں کی۔
میگن کیلی نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مشیل اوباما کا جمی کارٹر کی آخری رسومات میں شرکت نہ کرنا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں نہ جانے کا فیصلہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سابقہ ڈیموکریٹک صدر اور ان کی بیوی کے درمیان کسی قسم کا تناؤ ہو سکتا ہے۔
دوسری طرف، جینیفر آنسٹن نے اپنے انسٹاگرام سٹوریز پر موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کیا ہے۔ اس سٹوری میں ایک جوڑے کی تصویر تھی جو سیاسی گفتگو میں مشغول تھا اور پیغام میں کہا گیا تھاکہا جا رہا ہے کہ باہر درجہ حرارت 19 ڈگری ہے، لیکن ہمارے موجودہ سیاسی ماحول میں ہمدردی کی کمی کی وجہ سے ایسا لگ رہا ہے کہ سردی زیادہ ہے۔
اس کے بعد میگن کیلی نے ایک پرو ٹرمپ ریلی میں جینیفر لوپیز پر بھی تنقید کی، جب لوپیز نے کملا ہیرس کی حمایت کی تھی اور اپنے بین ایفلک سےراستےالگ کرنے کا ذکر کیا تھا۔
باراک اوباما اور جینیفر آنسٹن کے افیئر کی چہ میگوئیاں
07:53 PM, 24 Jan, 2025