اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔ دونوں فریقین نے شیخ وقاص اکرم کے بجائے جنید اکبر کے نام پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
پی ٹی آئی نے پی اے سی کے چیئرمین کے لیے نئے ناموں کا پینل تیار کیا تھا، جس میں شیخ وقاص اکرم کا نام نکال کر عادل بازئی کو شامل کیا گیا تھا۔ تاہم ذرائع کے مطابق، حکومت اور پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کے بارے میں آگاہ کیا اور ممبران کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی۔
حتمی مشاورت کے بعد پی اے سی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں چیئرمین پی اے سی کا انتخاب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر چیمبر میں حکومتی چیف وہپ اور سپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ملاقات جاری ہے، جس میں دیگر ممبران بھی شریک ہیں۔
پی اے سی کے اجلاس کے لیے کمیٹی روم نمبر 2 میں انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں