اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آڈرز پر عملدرآمد تک سینیٹ اجلاس کی صدارت سے انکار کر دیا۔
آج ہونے والے سینیٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی بجائے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کی۔ ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ جب تک اعجاز چوہدری کو سینیٹ اجلاس میں لانے کے لیے جاری پروڈکشن آڈرز پر عملدرآمد نہیں ہوتا، وہ اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چوہدری کو جیل سے لانے کے لیے پروڈکشن آڈرز جاری کیے تھے، مگر جیل انتظامیہ ان آڈرز پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس وجہ سے یوسف رضا گیلانی نے احتجاجاً اجلاس کی صدارت سے انکار کیا ہے۔