وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: انسانی سمگلنگ کے خلاف خصوصی ٹاسک فورس قائم

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: انسانی سمگلنگ کے خلاف خصوصی ٹاسک فورس قائم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی سمگلنگ میں ملوث گروپوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹاسک فورس سمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے کام کرے گی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے بعد ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ سمگلنگ کے ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے تمام متعلقہ اداروں بشمول وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ وہ سمگلنگ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے اور ان کے خلاف تیزی سے اقدامات کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات پر پوری قوم غم و غصے میں ہے اور اس پر ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دلخراش واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو اس معاملے کی تحقیقات، ملوث گروہوں کی گرفتاری اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

مصنف کے بارے میں