اسلام آباد:پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024 کو قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی پیش کر دیا گیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی جس پر اجلاس کے دوران سوالات کا وقفہ معطل کر دیا گیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024 پیش کیا، جسے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا۔ بل کی پیشی کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے احتجاج کیا اور ڈائس بجایا، جس کے باعث صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کر لیا۔
اس اجلاس میں "ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل" بھی پیش کیا گیا، جسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی کو 3 دن کے اندر اس بل پر رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس 27 جنوری تک ملتوی کر دیا گی