اسلام آباد: معروف کامیڈین و گلوکار چاہت فتح علی خان اور ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، جس پر مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
یہ ویڈیوز ابتدا میں چاہت فتح علی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں، اور پھر یہ دیگر پیجز پر بھی شیئر کی گئیں۔ ویڈیوز میں دونوں کو ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر دکھایا گیا ہے، جہاں چاہت فتح علی خان متھیرا کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوا رہے ہیں.
چاہت فتح علی خان نے ایک ویڈیو کے ساتھ لکھا "ان کا اگلا شو"، جس سے یہ گمان ہو رہا ہے کہ وہ متھیرا کے شو میں بطور مہمان شریک ہوں گے، تاہم اس کی مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔
چاہت فتح علی خان کی جانب سے متھیرا کو گلے لگانے اور ان کی رضا کے بغیر ویڈیوز بنوانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے.