پی ٹی آئی 28 جنوری کو اجلاس میں شرکت کرے گی، حکومت کا جواب سنے: عرفان صدیقی

03:16 PM, 24 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی نے 28 جنوری کو حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں پی ٹی آئی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان، عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک اجلاس میں شرکت سے انکار نہیں کیا اور نہ ہی مذاکرات ختم کرنے کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کیا ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات ختم نہیں کیے، اور پی ٹی آئی کو 28 جنوری کو اجلاس میں آ کر حکومت کا جواب سننا چاہیے۔

دوسری طرف، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف 28 جنوری کو ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں