دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا ہے، جس میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
آئی سی سی کی اس ٹیم میں سری لنکا کے بھی چار کھلاڑی شامل ہیں، جن میں چیرتھ اسالنکا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، کوشل مینڈس وکٹ کیپر، پاتھم نسانکا مڈل آرڈر میں اور ونندو ہسرنگا سپنر کے طور پر ٹیم کا حصہ ہیں۔ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی اور اے ایم غضنفر بھی اس ٹیم میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش سمیت کئی بڑی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔