اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے دوبارہ غور کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے حکومت کو پہلے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرنا ہوگا۔
پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے صرف دو مطالبات پیش کیے تھے اور حکومت نے ان پر کوئی پیشرفت نہیں کی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 7 دن کی مدت کمیشن کے قیام کے لیے کافی تھی، مگر اس دوران حکومت کی طرف سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دوبارہ غور کر لے گی، لیکن اس کے لیے حکومت کو کمیشن کا اعلان کرنا ہوگا۔