سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کردیا

01:26 PM, 24 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کے شوکاز نوٹس کو چیلنج کر دیا ہے اور اس پر حکم امتناع کی درخواست بھی دائر کی ہے۔

 نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر سپریم کورٹ نے 6 رکنی بنچ تشکیل دے دیا ہے، جس کی سربراہی جسٹس جمال خان مندو خیل کریں گے۔ بنچ میں جسٹس اطہر من اللہ،  جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس شاہد وحید ،  جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت 27 جنوری (بروز پیر) کو مقرر کر دی ہے۔ 6 رکنی لارجر بنچ اس دن دوپہر ایک بجے اپیل پر سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے چند روز قبل نذر عباس کو سنگین غلطی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کو عہدے سے ہٹا دیا تھا، جس کے بعد نذر عباس نے توہین عدالت کے شوکاز نوٹس کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

مزیدخبریں