پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔ کاروبار کے آغاز پر ہی 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 115,138 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل چوتھے کاروباری دن میں سٹاک مارکیٹ میں 594 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، اور انڈیکس 114,037 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی۔ ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 278.65 روپے پر آ گیا۔ یہ دونوں عوامل پاکستان کی معیشت کے لیے مثبت اشارے ہیں۔

مصنف کے بارے میں