شعبان المعظم کا چاند 30 جنوری کو نظر آنے کا قوی امکان

11:10 AM, 24 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد میں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شعبان المعظم کا چاند 30 جنوری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق، چاند کی پیدائش 29 جنوری کو  صبح 5 بج کر 36 منٹ پر ہوگی۔

غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہوگی، اور چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔ اس پیشگوئی کے مطابق، شعبان المعظم کا مہینہ 30 جنوری سے شروع ہونے کا امکان ہے، اور اس حوالے سے عوام کو مزید رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں