اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، ملک کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، اور اسلام آباد سمیت گرد و نواح میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ رات کے اوقات میں بہاولنگر، بہاولپور، اوکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد موسم متوقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، البتہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔