پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہوگا، جس میں حکومت زیر التواء بلز پر قانون سازی کرے گی۔

مشترکہ اجلاس کے باعث سینیٹ کا اجلاس بھی دوبارہ شیڈول کیا گیا ہے، جو آج صبح ساڑھے 10 بجے کے بجائے دوپہر 2:30 بجے ہو گا۔ قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق اجلاس کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔

اجلاس میں اہم بلز پر بات چیت کی جائے گی جس کے نتیجے میں ملک کی قانون سازی میں پیشرفت متوقع ہے۔

مصنف کے بارے میں