کراچی: نالوں میں کچرا ڈالنے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی کا اعلان

کراچی: نالوں میں کچرا ڈالنے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی کا اعلان

کراچی: نالوں میں کوڑا کرکٹ اور ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ پابندی دو ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے اور اس کا مقصد شہر کے نالوں کو صاف اور فعال رکھنا ہے۔


یہ فیصلہ ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مراسلے کی روشنی میں کیا گیا ہے، جو نالوں میں کچرا پھینکنے سے پیدا ہونے والے مسائل کو اجاگر کرتا ہے۔


حکام کا کہنا ہے کہ نالوں میں کچرا یا ملبہ ڈالنے والے افراد کے خلاف فوری مقدمات درج کیے جائیں گے تاکہ شہر کی صفائی کو یقینی بنایا جا سکے۔