فیصل آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بلاول روز شام کو چیختے چلاتے ہیں، پنجاب میں کامیابی کا دعویٰ کرنے والے بلاول کو معلوم ہی نہیں کہ پنجاب میں الیکشن کیسے لڑا اور کیسے جیتا جاتا ہے؟ ۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ بلاول روز شام کو چیختے چلاتے ہیں، پنجاب میں کامیابی کا دعویٰ کرنے والے بلاول کو معلوم ہی نہیں کہ پنجاب میں الیکشن کیسے لڑا اور کیسے جیتا جاتا ہے۔
بلاول کو یہ سمجھنا چاہیے کہ نواز شریف اپنی ذات کا بدلہ کسی سے نہیں لیتے، نواز شریف نے اپنا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑا ہے۔ پنجاب سے 100 فیصد قومی اسمبلی کی سیٹیں جیتیں گے، مرکز میں حکومت بنا کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے، ن لیگ کے پاس سب سے زیادہ تجربہ کار لیڈر ہیں، نواز شریف سے زیادہ تجربہ اور سنیارٹی کسی کے پاس نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کا بائیکاٹ کیا تو ہم نے ملک کو بحران سے نکالا، پہلے بھی مہنگائی کو قابو کیا اب بھی کریں گے، ہمیں ایک سال اور مل جاتا تو ملک جی ٹوینٹی ممالک میں شامل ہوتا۔