برمنگھم:آنکھوں کے گرد ویسلین لگانا انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔ ماہرین صحت نے خبردارکیا ہےکہ کچھ خواتین ٹک ٹاک کے ٹوٹکوں کو دیکھ کر آنکھوں کےگرد ویسلین لگاتی ہیں۔ تاہم برطانوی ماہرین کے نزدیک آنکھ کے گرد ویسلین لگانا انتہائی خطرناک ہوتا ہے اوراس وجہ سے آنکھ میں دھندلا پن سمیت دیگر مختلف مسائل ہوسکتے ہیں۔
اس وجہ سے آنکھ میں شدید انفیکشن ہوسکتا ہے۔ماہرین امراض چشم نے متنبہ کیا ہے کہ ٹک ٹاک کی ویڈیو میں دکھایاجارہا ہے کہ خواتین آنکھوں کے گرد ویسلین لگاتی ہیں ۔ اس وجہ سے آنکھ خراب بھی ہوسکتی ہے اور دھندلا پن کا سبب بن سکتا ہے۔
لیکن ماہرین چشم کا کہنا ہے کہ یہ رجحان انفیکشن، جلد کی حالت اور دیکھنے میں مشکلات کا باعث بن سکتا ہے اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ پیٹرولیم جیلی کو اپنی آنکھوں سے دور رکھیں۔